ابوظہبی، 19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان سے امارات پہنچنے والے کم از کم 23 ہندوستانی مسافر ین کہا جاتا ہے کہ کسی الجھن کی وجہ ابوظہبی اور شارجہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے بموجب اتحاد ائیرویز کی پرواز سے 5 مسافرین ابوظہبی پہنچے ۔ 18 ؍ مسافرین ایئر عربیہ کی فلائٹ سے پیر کی صبح شارجہ پہنچے ۔ انہیں ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ انہیں ٹکٹس جاری کرنے والے ٹروایل ایجنٹس کا کہنا ہے کہ امکان غالب ہے کہ ان مسافرین کو ہندوستان واپس جانا پڑے گا۔ ابوظہبی کی پرواز جنوبی ریاست کیرالہ اور شارجہ پرواز لکھنؤ (یو پی ) سے آئی تھی ۔ مسافرین اور ٹراویل ایجنٹس کو شبہ ہے کہ آئی سی اے سے گرین او کے ٹوٹروایل نہ ملنے کی وجہ سے انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔
ایک مسافر نے خلیج ٹائمس کو بتایا کہ 5 مسافر ائیر پورٹ میں پھنسے ہیں۔ انہیں ہندوستان واپس جانے کو کہا جارہا ہے۔ حکام کہہ رہے ہیں کہ انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے اتحاد ایئرویز کھانا پانی دے رہی ہے۔ ہم نے کل رات لانج میں گزاری ۔ ہمیں واپس بھیج دیا گیا تو ہماری نوکری خطرہ میں پڑ جائے گی۔